اگر چاہیں تو دو ہفتوں میں افغانستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں، طالبان

ماسکو: امریکی صدر جوبائیڈن کی پریس بریفنگ پر ردعمل دیتے ہوئے روس کے دورے پر جانے والے افغان طالبان کے وفد کے سربراہ شہاب الدین دلاور نے کہا ہے کہ اگر طالبان چاہیں تو دو ہفتوں میں افغانستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔
ماسکو میں نیوز کانفرنس کے دوران گروپ کے رکن شہاب الدین دلاور کا کہنا تھا کہ اگر وہ چاہیں تو وہ دو ہفتوں میں پورے افغانستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔ غیر ملکی افواج کو امن سے افغانستان چھوڑنے کا موقع ملا ہے۔
شہاب الدین دلاور کی سربراہی میں طالبان کا وفد جمعرات کو ماسکو پہنچا تھا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ دورہ روس کی سرکاری دعوت پر کیا ہے۔
دوسری طرف افغانستان میں طالبان نے فضائیہ کے پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی جب کہ طالبان نے ایرانی سرحد کے قریب شہر اسلام قلعہ پر قبضہ کرلیا ہے، افغان فوجی پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایران میں پناہ کے لیے داخل ہوگئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔