حریت کمانڈر برہان وانی کی پانچویں برسی ،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں حریت کمانڈر برہان وانی کی پانچویں برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں حریت کمانڈر برہان وانی کی برسی پر ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے، برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت پر آج یوم مزاحمت منایا جائے گا۔
دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت ”ہفتہ شہداء “ منایا جارہا ہے جو 13 جولائی تک جاری رہے گا۔
13جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر بھی ہڑتال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے 22 سالہ برہان وانی کو ترال میں 8 جولائی 2016 ء کو شہید کردیا تھا۔