خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر ہوگا

مکہ مکرمہ: اردو سمیت دس زبانوں میں اس سال خطبہ حج کا ترجمہ نشر کیا جائے گا۔ حج بیت اللہ میں ایک عشرے سے چند دن اوپر باقی رہ گئے ہیں، اس بار دُنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اس سعادت سے محروم رہیں گے، تاہم سعودیہ میں مقیم غیر ملکی اور مقامی باشندوں میں سے 60 ہزار مسلمان حج کرسکیں گے۔
اس ضمن میں آنے والی تازہ اطلاع کے مطابق اس سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق اس سال حج پر طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کر لیے گئے ہیں۔
مسجدالحرام کے صحنوں کی سینیٹائزنگ کے لیے 5 ہزار کارکنان کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔
دوسری جانب حج کی تیاریوں کے لیے مطاف میں داخلہ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
مطاف میں حرم انتظامیہ کے کارکنان، صفائی اور سینیٹائزنگ کا عملہ اپنے فرائض انجام دے گا تاہم حرم شریف میں پانچوں وقت کی اذانیں و نمازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
سعودی حج منتظمین کے مطابق دوران حج ویکسی نیشن اور سماجی فاصلے کی خاص طور پہ مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔