امریکا کے یوم آزادی پر فائرنگ،150افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا کے یوم آزادی پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک سو پچاس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق جمعہ سے اب تک امریکہ میں فائرنگ کے چار سو سے زائد واقعات کی خبر ملی۔
سب سے بڑی آتشبازی نیو یارک میں کی گئی جو65 ہزار فائرورک پر مشتمل تھی اور اسے پانچ بڑی جگہوں پر لگایا گیا تھا۔ رپوٹ کے مطابق نیویارک میں فائرنگ کے 21 واقعات پیش آئے جن میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔
شکاگو میں فائرنگ سے چودہ افراد ہلاک 83 زخمی ہوگئے ہیں۔ انیس سالہ بچہ زخمی ہو گیا جس کو تشوشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچہ ایک بازو سے معذورہو گیا ہے۔
ہیوسٹن میں 29 سالہ خاتون فائرنگ میں چہرے پر چوٹیں لگنے کی وجہ سے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ اسی دوران ایک حاملہ خاتون اور اس کا 3 سال کا بیٹا پڑوس میں آتشبازی ہونے کی وجہ سے جل گئے۔
میشی گن کے شمال مغرب میں سینے پر فائر لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق موت کا سبب قریب میں ہونے والی فائرنگ سے نکلنے والی گولی ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔