دودو بھیل کی ہلاکت: وزیراعلیٰ سندھ کے تحقیقات کے احکامات، کمیٹی تشکیل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پی پی پی کی ہدایت پر اسلام کوٹ میں دودو بھیل کی ہلاکت پر انکوائری کے احکامات دے دیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ ڈی آئی جی حیدرآباد کو تحقیقات کرنے کے احکامات دیے جائیں۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ انکوائری شفاف طریقے سے کی جائے، مجھے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 3 رکنی وزارتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی اور اُسے ہدایت کی کہ وہ تین دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے۔ کمیٹی میں امتیاز شیخ، سردار شاہ اور تیمور تالپور شامل ہیں۔
کمیٹی دودو بھیل کی ہلاکت کی انکوائری کرکے وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ دے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔