مکہ: آئیسولیشن کی خلاف ورزی، 91 افراد گرفتار
مکہ مکرمہ: کورونا وائرس کے آنے کے بعد فاصلوں میں بقا ٹھہری ہے، تاہم لوگ اس کے باوجود کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے باز نہیں آتے۔ اس وجہ سے دُنیا بھر میں اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اطلاعات آتی رہتی ہیں۔
اب تازہ اطلاع کے مطابق مکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی جانب سے قرنطینہ (آئیسولیشن) کی خلاف ورزی پر 91 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مکہ کی صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق زیرحراست افراد میں بیرون ملک سے پہنچنے والے مسافر بھی شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد نے کورونا کی تصدیق کے باوجود آئیسولیشن کی خلاف ورزی کی، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا اور قانون کے مطابق انہیں سزا بھی دی جائے گی۔