سابق صدر زرداری کی طبیعت ناساز،اسپتال داخل!
کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری والد کی علالت کے پیش نظر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے جب کہ بختاور بھٹو بھی خاوند کے ہمراہ فوری دبئی سے کراچی پہنچیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن میں شرکت اور عدالت میں پیشی کی تھکن کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہوئی۔
دوسری جانب مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے.
Former President Asif Ali Zardari has been admitted to a private hospital in Karachi following advice from his doctors due to exertion and exhaustion from travelling for court appearances and Budget session.
— Shazia Atta Marri (@ShaziaAttaMarri) July 2, 2021
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے انہیں عدالتی پیشی اور بجٹ سیشن کے دوران سفر کرنے سے تھکن کی وجہ سے آرام کا مشورے دیا ہے.