اظہر محمود کا مصباح کی جگہ اینڈی فلاور کو ہیڈ کوچ بنانے کا مطالبہ

لاہور: سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے ناموزوں قرار دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کو چیمپئن بنوانے والے اینڈی فلاور کو ہیڈ کوچ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ اینڈی فلاور پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیوں نہیں بن سکتے۔ ان کے ساتھ 2 پی ایس ایل سیزن اور ٹی 10 لیگ میں بھی کام کرنے کا موقع ملا ہے، انہیں جدید دور کی کرکٹ کا بہت علم ہے۔ ان کی کوچنگ کا اسٹائل بہت اچھا ہے وہ سب کی سنتے اور پھر اس پر سوچ سمجھ کر بہترین فیصلہ لیتے ہیں۔


اظہر محمود نے کہا کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی کامیابی کے پیچھے اینڈی کا کوچنگ انداز اور صحت مند ٹیم کا ماحول پیدا کرنے کی صلاحیتیں بنیادی وجوہ تھیں اور وہ قومی ٹیم کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے محمد رضوان کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین کپتان ہیں، ملتان سلطانز کے بیٹسمین صہیب مقصود نے بھی پی ایس ایل کے دوران اچھا پرفارم کیا اور ہمارے پاس ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر شاہ نواز ڈاہانی بھی تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔