انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہونے پر ماہرہ کا مداحوں کیلیے خصوصی پیغام

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں نے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرلیے ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پوسٹ میں بتایا کہ میں نے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرلیے ہیں اور اس دلچسپ سفر پر میں آپ سب کی شکر گزار ہوں اور میں اسے جاری رکھوں گی۔


انہوں نے کہا کہ اپنے اس سفر کے دوران کئی اتار چڑھاؤ آئے، ایسے لمحات آئے جس میں خود کو تنہا اور ٹوٹا ہوا محسوس کیا جب کہ بہت سے لمحات خوشی سے بھرپور بھی تھے تاہم ان سب کے باوجود میرے مداح کسی مضبوط چٹان کی طرح میرے ساتھ کھڑے رہے۔


خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کا پہلا ڈرامہ نیت 2011 میں نشر ہوا تھا جسے بہت پسند کیا گیا اس کے بعد ان کے ڈرامے ہم سفر، شہرِ ذات اور صدقے تمہارے نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔
انہوں نے سلور اسکرین پر بھی خوب رنگ جمایا، بول ، بن روئے، منٹو، ہو من جہاں، رئیس، ورنہ سمیت دیگر فلمیں ان کی شان دار اداکاری کا شاہکار ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔