کینیڈا میں سفید فاموں کا پاکستانی پر چاقو سے حملہ، داڑھی کی بے حرمتی
ٹورنٹو: کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف پُرتشدد واقعات میں ہولناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس حوالے سے تازہ افسوس ناک واقعے میں دو سفید فام افراد نے پاکستانی نژاد شخص کو چاقو کے وار کر کے زخمی کردیا۔ اسی پر بس نہیں کیا بلکہ محمد کاشف کی داڑھی بھی کاٹ دی۔
کینیڈا کے علاقے سسکاٹون میں دو سفید فام افراد نے پاکستانی پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے محمد کاشف شدید زخمی ہوگیا، بازو پر گہرے زخم آئے، 14 ٹانکے لگے، متاثرہ فرد کی داڑھی بھی کاٹ دی گئی۔
کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں گزشتہ روز بھی دو مسلم خواتین پر حملہ کیا گیا تھا۔ چاقو بردار شخص نے خواتین کو دھکے دیے، ان پر نسلی جملے کسے، پھر حجاب کھینچ کر نیچے گرا دیے، حملے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔
ایک اور واقعے میں دارالحکومت ٹورنٹو میں ایک مرد اور خاتون نے زبردستی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور دھمکیاں بھی دیں، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
کینیڈا کے شہر لندن میں رواں ماہ پیش آنے والے دہشتگرد ی کے واقعے میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند دیا گیا تھا۔