پاکستان میں کورونا اموات میں غیر معمولی کمی،36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 935 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 36 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 110 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 99 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 188 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے 20 ہزار سال قبل بھی تباہی پھیلانے کا انکشاف

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 710 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 995 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 98 ہزار 944 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 842 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 43 لاکھ 71 ہزار 850 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 41 لاکھ 65 ہزار 288 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔