آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل
کراچی: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی ہے جس کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہوگئی ہے۔
مطالبات کی عدم منظوری کی وجہ سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی ہے اور ہڑتال کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہے، جب کہ مختلف شہروں میں پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کنہا ہے کہ حکومت سے مطالبات کی منظوری کے لئے وقت مانگا تھا، حکومت نے مطالبات مانے نہ ہی ملنے کا وقت دیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے، انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے، آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے، اور غیر قانونی لوڈنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے