احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کوفرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کرلیا

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کو 13 جولائی کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے سماعت کی جس کے دوران یوسف رضا گیلانی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
نیب نے سابق وزیرِ اعظم کے خلاف کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔
عدالت کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو 13 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کو فردِ جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔