کسی طبقے کو اس وبا میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے، ہر شہری تک پہنچیں گے: آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مدد کے لئے پاکستان کے ہر شہری تک پہنچیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر میں دی گئی بریفنگ میں شرکت کی، جہاں انھیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کورنا وائرس کی اس بحرانی کیفیت میں عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم کسی طبقہ فکر کو اس وبا میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے، پاک فوج کے جوان ملک کے کونے کونے میں شہریوں تک پہنچیں، ہر شہری کی مدد کریں۔
آرمی چیف نے کہا کہ قومی مربوط کوشش سے ان خطرات پر قابو پاسکتے ہیں، اس لیے ہمیں بلاتفریق رنگ ونسل ایک قوم بن کر اس وبا سے لڑنا ہے۔