پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے 23 جون کو روانہ ہوگی

کراچی:دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، دورے پر 14 میچز کھیلے جائیں گے، 26رکنی پاکستان ویمنز ٹیم 23جون کو انٹیگا روانہ ہوگی ۔
بسمہ معروف کی عدم دستیابی کے باعث جویریہ خان کو پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جویریہ خان 208 ون ڈے میچز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں، پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے 26کھلاڑیوں کے ناموں کاا علان کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ دورے پر پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز اے ٹیموں کے درمیان بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کیلئے قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی علیحدہ علیحدہ کپتان نامزد کی گئی ہیں۔
ون ڈے سیریز میں قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی قیادت رامین شمیم کریں گی، جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سدرہ نواز کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے دورے پر مجموعی طور پر 14میچز کھیلے جائیں گے، پاکستانی اسکواڈ 23 جون کو لاہور سے انٹیگا روانہ ہوگا، ویسٹ انڈیز پہنچنے پر تمام اسکواڈ ارکان کی پانچ روز میں 2 مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی، اس دوران یہ تمام ارکان روم آئسولیشن میں رہیں گے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔