ن لیگ کے لیے بڑا دھچکا، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل
ایبٹ آباد: سابق حکمراں جماعت اس وقت مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ اپنے ساتھ چھوڑتے چلے جارہے ہیں، اسے آزاد کشمیر انتخابات سے قبل بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے، خبریں ہیں کہ کابینہ کے اہم ترین رکن سردار میر اکبر خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم سیاسی فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سردار میر اکبر خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی سے اہم ملاقات کی۔
اس ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔ میر اکبر خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت، ان کی مثبت پالیسیوں اور تحریک کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا۔
خبریں ہیں کہ اس اعلان کے بعد تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی خاطر 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے لیے سردار میر اکبر خان کو ایل اے 16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔