کے پی کے بجٹ، نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف 1 روپیہ!
پشاور: خیبر پختونخوا کا مالی سال 2021-2022 کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے اس بجٹ میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں بڑا ریلیف دیا ہے۔ گاڑيوں کی رجسٹريشن فيس صرف 1 روپيہ کردی ہے۔
باقاعدگی سے پراپرٹی ٹیکس دینے والوں کے لیے ٹیکس شرح میں مزید کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام پیشوں پر پروفیشنل ٹیکس منسوخ کردیا ہے۔