کراچی میں آج آندھی کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج آندھی کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں اور کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔
دوسری جانب جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے