پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کی پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست

ابوظہبی: پی ایس ایل سکس کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو بآسانی 6 وکٹوں کے ساتھ شکست دے دی اور 109 رنز کا کمزور ہدف گیارہویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔
ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا، بابراعظم کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد مارٹن گپٹل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین چاڈوک والٹن نے بھی کھاتہ کھولنے کی زحمت نہ کی اور شرجیل خان 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ والٹن اور عامر یامین بھی بابراعظم کی طرح صفر پر آؤٹ ہوئے اسی طرح محمد عامر محض ایک رن پر رن آؤٹ ہوگئے۔
ٹیم کے مجموعی 108 کے اسکور میں نجیب اللہ نے 17، عماد وسیم نے 19، عباس آفریدی نے 27، وقاص محمود نے 7 رنز بنائے۔ عباس آفریدی اور نور احمد ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، سمین گل نے 2 اور ابرار احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی کی بیٹنگ
کراچی کنگز کا دیا گیا ہدف عبور کرنے کے لیے پشاور زلمی نے بیٹنگ شروع کی۔ کامران اکمل اور حضرت اللہ میدان میں آئے۔ کامران اکمل دوسرے اوور میں 9 رنز بناکر عامر یامین کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نویں اوور میں حضرت اللہ 26 گیندوں پر 63 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں ںے چار چھکے اور آٹھ چوکے لگائے۔
ان کے بعد آنے والے شعیب ملک صفر پر واپس لوٹ گئے انہیں عماد وسیم کی گیند پر مارٹن نے کیچ آؤٹ کیا۔ حیدر علی نے 16 رنز اسکور کیے۔ دس اوور کے اختتام تک ٹیم کا مجموعی اسکور 100 ہوا اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے بعدازاں باآسانی زلمی نے اپنا ہدف 54 گیندوں قبل اور 6 وکٹیں محفوظ رکھتے ہوئے حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز کو اسلام آباد یوناتیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد کراچی کنگز کے لیے یہ میچ جیتنا اہم ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔