کورونا، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 12 لاکھ سے زائد،دنیا
دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 12 لاکھ سے زائد ہوچکی ہیں۔جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ گئی اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔جبکہ 38 لاکھ 27 ہزار 748 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تفصِلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 232 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 43 لاکھ 35 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 74 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔