بھارت اور چین میں سونے کی طلب میں اضافہ

بھارت اور چین میں کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن میں نرمی آنے کے بعد سونے کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سونے کے ڈیلروں نے سرکاری ڈومیسٹک قیمتوں پر 12 ڈالر فی اونس تک کی چھوٹ کی پیشکش کی جس میں 10.75 فیصد درآمد اور 3 فیصد سیلز لیویز شامل ہیں.۔ڈیلرز کو اگلے ہفتے سے پابندیوں میں نرمی آنے کے بعد بہتر کاروبار کی امید ہے۔بھارت میں جمعے کو مقامی سونے کے نرخ 49 ہزار 200 روپے فی 10 گرام رہے، بھارت میں مئی میں سونے کی درآمدات دگنی بڑھ کر 12 ٹن ہو گئی ہیں۔


دوسری جانب چین میں سونے کی رعایتی قیمت عالمی قیمت کے مقابلے میں 7 سے 12 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ چین کے ریجنل ڈائریکٹر برنارڈ سین نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ طلب جاری رہے گی اگرچہ فراہمی کم ہو جائے گی، چین پریمیم کی سطح پر دوبارہ تجارت کرے گا۔سنگاپور کے ڈیلر گولڈ سلور سینٹرل کے منیجنگ ڈائریکٹر برائن لین نے کہا کہ ہم نے ریٹیل اور یہاں تک کہ ہول سیل سے بھی کم طلب دیکھی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔