پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کا آغاز،اسلام آباد میں مرکز قائم

اسلام آباد: پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا ہے،ویکسین صرف دل ،جگر، گردے سمیت دائمی امراض میں مبتلا افراد کو لگےگی۔
محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ فائزر ویکسین لگوانے کیلئے میڈیکل ریکارڈ ہمراہ لائیں۔ فائزر ویکسین آج سے صرف ایف نائن اسلام آباد میں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں دسیتاب ہوگی۔
اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے کویڈ 19 کی ویکسنیشن سنٹر میں اورسیز پاکستانی احتجاج بھی کر رہے ہیں۔ احتجاج میں دوسروے شہروں سے آئے لوگ شامل ہیں۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے فائزر ویکسین لگانے کا اعلان کیا تھا لیکن یہاں فائزر ویکسین نہیں لگائی جا رہی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ فائزر کی دوسری کھیپ ملنے پر بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی اور فائزر ویکسین 15 شہروں کے مخصوص ویکسینیشن سینٹرز پر دستیاب ہو گی۔
ائزر ویکسین کے استعمال سے متعلق ویکسینیٹرز کی خصوصی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان کو کوویکس سے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 620 ڈوز ملی ہیں۔
بیرون ملک جانے والوں کے لیے آسٹرازنیکا ویکسین دستیاب ہے اور آسٹرازنیکا ویکسین سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت یورپ میں تسلیم شدہ ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔