اتوار کو کاروبار بند، باقی دن کھلا رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہفتے میں 2 دن کی بندش کے بجائے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا اب اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا اور باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس بھی لیا، انہوں نے متعلقہ شخص کے خلاف آئی جی پولیس اور وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کورونا کے خلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت دی کہ اب جو ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، اس کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے فیصلہ کیا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز 50 فیصد حاضری سے کھولی جائیں گی جب کہ کورونا کی صورت حال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کی کلاسز 21 جون سے کھولی جائیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔