پنجاب: لاک ڈاؤن حکمت عملی تبدیل، دُکانیں 5 بجے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے بدھ سے دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب میں اشیائے ضروریہ کی تمام دکانیں کھولنے کے اوقات تبدیل کردیے گئے ہیں۔ صوبے بھر میں یکم اپریل سے اشیائے ضروریہ کی دکانوں کا وقت صبح نو سے شام پانچ بجے ہوگا، تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی کو اس سے استثنیٰ ہوگا۔
قبل ازیںپنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کے سدباب کے لیے لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کی خاطر اشیائے ضروریہ کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس بات کا اعلان صوبائی وزیر راجہ بشارت نے پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی چیز کی کوئی کمی نہیں، پنجاب میں اس وقت صورت حال معمول پر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔