امریکی صدر کو پہلے غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے کیوں ڈانٹ پڑی؟

واشنگٹن: کہتے ہیں دوسروں کے لیے کوئی بھلے ہی کتنے بڑے رتبے پر فائز اور رعب و دبدبے والی شخصیت ہو، تاہم اہلیہ کے سامنے وہ بھیگی بلی بن جاتا ہے۔ یہ بات سپرپاور امریکا کے صدر جوبائیڈن پر بالکل صادق آتی ہے، جنہیں اہلیہ جل بائیڈن سے ڈانٹ کھانا پڑی ہے۔

Biden's victory to transform CA's relationship with DC | The Sacramento Bee
امریکا کے صدر جوبائیڈن کو ایک تقریب کے دوران اہلیہ جل بائیڈن کی ڈانٹ سننا پڑگئی۔
امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے جوبائیڈن کے دور صدارت میں ان کے ہمراہ پہلا بیرون ملک دورہ کیا، اس دوران جوبائیڈن سمیت جل بائیڈن نے برطانیہ کے رائل ایئرفورس مائلڈن ہال میں فوجیوں سے خطاب کیا۔
جب امریکی خاتون اول خطاب کررہی تھی، اس دوران جوبائیڈن فوجیوں کے ساتھ باتوں میں مشغول تھے، اُنہیں دیکھ کر جل بائیڈن نے مذاقاً ڈانٹ پلاتے ہوئے دوران تقریر کہا کہ ’جو، توجہ دیں‘۔
اہلیہ کی ڈانٹ سن کر امریکی صدر فوراً سنبھل گئے اور بیگم کا خطاب سننے لگ گئے جب کہ جوبائیڈن کو خطاب پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اہلیہ کو سیلیوٹ بھی کرنا پڑا۔


جوبائیڈن کے فوراً ہی توجہ مرکوز کرنے پر مجمع سمیت جل بائیڈن بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئیں۔
دھیان رہے کہ جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کے صدر جوبائیڈن برطانیہ کے دورے پر ہیں اور بطور صدر جوبائیڈن کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

خیال رہے گزشتہ دنوں جل بائیڈن کی سالگرہ کے موقع پر اس جوڑے نے سائیکلنگ بھی کی تھی، جس کی تصاویر خاصی تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔