سندھ: کورونا کے 890 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ 890 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے زیر علاج 77 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔صوبے میں کورونا کے مزید 937 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 21 ہزار 408 ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 473 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار286 ہوگئی ہے


گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 83 افراد جاں بحق ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 105 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے
دوسری جانب کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار184افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار89، خیبرپختونخوا 4 ہزار125، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285اور آزاد کشمیر میں550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔