مایا علی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، اسپتال منتقل!
کراچی: ڈراموں اور فلموں کی مقبول اداکارہ مایا علی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اداکارہ مایا علی کی قریبی دوست اور معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین کی جانب سے اداکارہ کی اسپتال میں موجود تصویر شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے مریضوں والا نیلے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔
یہ تصویر فائزہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، اگرچہ مایا علی کو کیا ہوا ہے، یہ بتانے سے گریز کیا ہے۔
فائزہ ثقلین نے مایا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
دھیان رہے اداکارہ مایا علی نے طبیعت ناسازی کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر تاحال کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔
مایا علی پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی صف اول کی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات ڈرامہ سیریل اک نئی سینڈریلا سے کی تھی۔ فلم طیفا ان ٹربل میں علی ظفر کے ساتھ ان کی جوڑی خوب پسند کی گئی تھی۔