مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکیج کی منظوری دے دی۔ انصاف امداد پیکیج کے تحت درخواستیں آن لائن لی جائیں گی۔ صرف نام، شناختی کارڈ اور موبائل نمبر بتانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انصاف امداد پیکج کو جلد لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جائے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فول پروف میکانزم کے تحت اصل حقدار تک مالی امداد پہنچائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد دیں گے۔ روزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو 2 قسطوں میں 8 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکج کیلئے 10 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں۔ اس پیکج کی امدادی رقم وفاقی حکومت کے ریلیف پیکج کے علاوہ ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔