کورونا وائرس،مریم نوازشریف بھی میدان میں آگئیں

لاہور: ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف بھی میدان میں آ گئیں اور خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے انسانیت کی جان بچانے والے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شکریہ کا پیغام جاری کیاہے ۔ مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے سے بڑی قربانی آج تک انسانیت نے نہیں دیکھی ، آپ ہم سب میں سے بہتر ہیں ، خود پر فخر کیجیے ،سفید رنگ کی زرہ میں ملبوس ہمارے ہیروز کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شکریہ اد ا کرتے ہیں،ہمارے ڈاکٹرز ، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف انسانیت کے سب سے بڑے رہنما ہیں ۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔