کورونا متاثرین کی تعداد 1650 اور اموات 21 ہوگئیں
اسلام آباد: حکومتی اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے صوبہ پنجاب کی صورتحال زیادہ گمبھیر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 618 ہو چکی ۔ ملک بھر میں موذی مرض سے 21 افراد ہلاک ہو چکے جبکہ 11 کی حالت تشویشناک ہے۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 99 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ اب تک 1650 کے ٹیسٹ مثبت آئے، جن میں 773 کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
صوبہ سندھ کے ہسپتالوں میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 508 مریض زیر علاج ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 195، بلوچستان 144، گلگت بلتستان 128، اسلام آباد 51 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 کنفرم مریض ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 99 نئے کیس سامنے آئے جبکہ 7 اموات ہوئیں۔