کورونا کیسز 1495 اور ہلاکتیں 12 ہوگئیں
اسلام آباد :وطن عزیز میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کا سلسلہ تھم نہ سکااور پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 1495 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 12 ہے۔
پنجاب میں 557، سندھ میں 469، خیبر پختونخوا میں 188، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 25 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 7 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
حکومتی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 79 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔