کامیاب زندگی کے بارہ اصول

ریحان تقی

زندگی کو کامیاب طریقے سے بسرکرناہرانسان کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ اکثرلوگ اس ضمن میں پوری زندگی بسرکردیتے ہیں لیکن کامیاب زندگی کا خواب محض خواب ہی رہتاہے۔ انسان کو وہی سب کچھ کرناچاہیے جو اس کیلئے بہترہو اوراس کی زندگی میں رنگ لے کرآسکیں۔

آپ کو اگر کامیاب زندگی گزارنا ہے توان چند باتوں پرعمل کرنا ہ گا۔ اگران پرعمل کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں گے توآپ کوایک کامیاب فردبنے میں کوئی چیزرکاوٹ نہیں بن سکتی۔ زندگی کوکامیاب بنانے کیلئے آپ کوسب سے پہلے اپنے ہدف کاتعین کرناہوگاکیونکہ جب تک آپ اپنی منزل کاتعین نہیں کریں گے آپ اپنے مقصدمیں کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔ بغیرکسی ہدف کے منزل کی تلاش میں نکلناایسا ہی ہے جیسا دماغی مریض کاسٹرکوں پرگھومنا۔ آپ اپنے اردگرنظردوڑاائیں توآپ کوایسے دماغی مرض کے شکارلوگ نظرآئیں گے جوصبح سے شام تک بغیرکسی وجہ کے کئی جگہوں کاچکرکاٹ رہے ہوتے ہیں۔

آپ امریکا کے سابق صدرباراک اباماکوہی لے لیں، جب وہ اسکول کا طالبعلم تھا تواس وقت اس کے استاد نے اس سے پوچھاکہ تم کیابنناچاہتے ہیں تواس نے ببانگ دہل جواب دیاکہ میں امریکا کاصدربنناچاہتاہوں۔ کلاس میں موجود طلبہ ہنس پڑے کیونکہ امریکا میں سیاہ فارم لوگوں کوحقارت کی نگاہ سے دیکھاجاتاتھا۔ اب چونکہ اس نے اپنی منزل کاتعین کرلیاتھااوراسی کیلئے جدوجہد شروع کردی تھی تب جاکے وہ امریکا کا صدربنااورریاست امریکا پرحکومت کی۔ کامیاب ہونے کیلئے آپ کواپنی سوچ کوواضح رکھنا ہوگا۔

آپ کومعلوم ہوناچاہیے کہ آپ کس سمت میں جاناچاہتے ہیں اورآپ کی سوچ کیا ہے۔ آیا کہیں آپ ایسا تونہیں سوچ رہے کہ اگرمیں یہ کام کرسکا تومیں کسی کی مخالفت کروں گا، یاکسی کونقصان پہنچاوں گا، کیونکہ کہاجاتاہے انسان کوہمیشہ مثبت سوچ رکھنی چاہیے چاہے کچھ بھی ہو۔ یوں کامیابی آپ کی قدم چومے گی۔

آپ کواپنے مقصد میں کامیاب ہونے کیلئے اقداما ت کرنے ہیں کہ کون سا قدم میرے کیلئے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ ایک دن اپنے اردگردموجودکامیاب لوگوں کی زندگی کامطالعہ کریں توآپ کومعلوم ہوگاکامیاب لوگ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نتائج حاصل کرتے ہیں۔ وہ جتنی محنت کرتے ہیں اتنا پھل حاصل کرنے کیلئے بھی جان لڑاتے ہیں، کیونکہ کامیابی ایک ایسی چیز ہے جوایک دم نہیں ملتی۔ اس کیلئے ایک مکمل وقت میں مسلسل جدوجہد درکارہوتی ہے تب جاکے زندگی گلزاربن سکتی ہے۔

کامیابی کے خواہشمند لوگ ہردوسرے د ن کچھ نہ کچھ نیا سیکھ لیتے ہیں،کیونکہ جب تک آپ کوکسی چیزکے بارے میں علم نہیں ہوتا تب تک آپ کامیابی کی رسی نہیں تھام سکتا۔ کامیابی چاہنے والے لوگ ہردوسرے دن کچھ نیاکرنے، سننے اورسیکھنے کے لیے پرعزم ہوتے ہیں۔

کامیاب شخص ہمیشہ وقت کی پابندی کاخیال رکھتاہے اوروقت کونہایت ہی باریکی کے ساتھ استعمال کرتاہے، کیونکہ انسان کیلئے کوئی بھی کام سرانجام دینے کیلئے اہم چیزوقت ہوتی ہے۔ جب تک آپ کے پاس خاص وقت نہ ہوتب تک آپ و ہ کام نہیں کرسکتے۔ آپ ایک دن دنیا کے کامیاب ترین لوگوں کی فہرست بناکرانکا ٹائم ٹیبل چیک کرلیں آپکوہرکوئی وقت کی پابندی کاخیال کرتاہوانظرآئے گا۔ وہ اپنے ایک منٹ کوبھی فضول کاموں میں صرف نہیں کرتے۔ آپ بھی ایک دن ٹھنڈے دل ودماغ سے سوچ لیں کہ آپ اپنی زندگی میں وقت کااستعمال کس طرح کررہے ہیں۔ کیا آپ کاوقت فضول کاموں میں گزررہاہے یا اچھے کاموں میں؟ پھرآپ خود فیصلہ کرپائیں گے۔ اپنی زندگی کوایک خاص ڈائریکشن پرلانے کیلئے ٹائم ٹیبل بنائیں اوراس کوفالوکرنے کی کوشش کریں جب تک آپ کے پاس کسی بھی کام کاٹائم ٹیبل نہیں ہوتاآپ زندگی کااصل مزہ چکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

کامیابی کا ایک اصول یہ ہے کہ آپ اپنے کاموں کی ترجیحات طے کریں۔ آپ کو کون ساکام کس ٹائم پرکرنا ہے اوراس کیلئے کون ساوقت کون سادن مناسب رہے گا۔ اس ک ادارمدارآپ پرہے کہ آپ کس طرح اس کومنیج کرتے ہیں کیونکہ ہرکام کے کرنے کاایک خاص وقت معین ہوتاہے۔ آپ کواس وقت تک ترجیحات کے ساتھ کام کرنے ہونگے۔ لہذا آپ اپنے کاموں کی ترجیحات طے کرلیں تاکہ زندگی کے کٹھن راستوں کو ہمواربناسکیں۔

۔کامیابی کیلئے آ پ کومقررہ وقت پرفیصلے کرنے ہونگے، کیونکہ جب تک آپ فیصلہ کرنے سے کتراتے رہیں گے تب تک آپ کامیابی کی کتاب کامطالعہ نہیں کرسکیں گے۔ کامیابی کے متلاشی افراد ہروقت ہر فیصلے وقت پرکرتے ہیں۔ فیصلے سے ہی انداز ہ ہوتاہے کہ آپ کتنے پانی میں ہیں۔ ایسے افراد مشکل وقت میں مشکل فیصلے کرنے سے بھی نہیں ڈرتے کیونکہ ان کے آگے ایک منزل ہوتی ہے اوراسی منزل کی تلاش میں وہ کچھ بھی کر گزرنے کو تیار رہتے ہین۔ کوشش کریں ہرموڑپرسمجھداری کے ساتھ فیصلہ کریں۔

سست اورکاہل انسان کام وقت پرکرنے کوترجیح نہیں دیتے وہ آج کاکام کل پرچھوڑدیتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ آج کاکام میں کل کرلیں گے۔ دوسرے دن تیسر ے دن پراورتیسرے چوتھے دن پریوں یہ سلسلہ نہیں رکتااوران کا پوراکام رہ جاتاہے لہذامقررہ وقت میں ہی کام نمٹانے کی کوشش کریں،آج کاکام کل پرکبھی مت چھوڑیں یوں آپ کوایک بوجھ محسوس ہوگااورکام میں دل نہیں لگے گا اور آپ اس راہ سے دورہٹنے پرمجبورہونگے،اورناکامی کانہ تھمنے والاسلسلہ شروع ہوگا۔

آپ آج یہ بات پلے باندھ لیں کہ کسی بھی شخص کوکامیاب ہونے کیلئے ہرکسی کے ساتھ اچھاسلوک رکھناضروری ہے،لہذااپنے معاشرے میں لوگوں کے ساتھ اچھابرتاورکھیں،اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ اچھابرتاورکھیں اس کافائد ہ یہ ہوگاآپ کوان سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کوملے گاچاہے برایااچھا،اگروہ برائی کی طرف مائل ہے توآپ ان سے پرے ہٹ جائیں، تب جاکے آپ کامیابی کالطف محسوس کرسکیں گے۔

آپ کومانناپڑے گازندگی میں انسان کیلئے سب سے اہم چیزاسکی صحت ہے جب تک آپ صحت مند نہیں ہونگے تب تک کچھ نہیں کرسکیں گے،آپ ایک دن مشاہدہ کرلیں ہمارے معاشرے میں ہردوسرے بندے کی جیب میں کوئی نہ کوئی دوائی ضرورہوگی، ہرگھرمیں کوئی نہ کوئی بیمارفرد ضرورملے گا، ایساکیوں ہے؟کیونکہ انہوں نے اپنی صحت کاخیال نہیں رکھا،انہوں نے اپنے زندگی کی سب سے قیمتی شے کی اہمیت کونہیں جانا،اورآج وہ دوائیوں پر انحصارکرنے پرمجبورہیں۔ لہذ اآپ کواپنی صحت کاخیال رکھناچاہیے۔ چاہے کچھ بھی ہوصحت پرکبھی کمپرومائز نہیں کریں، کیونکہ ایک صحتمندانہ زندگی ہی کامیابی کی علامت ہوتی ہے۔

آپ کومانناہوگاایمانداری ہمارے ایمان کاحصہ بھی ہے اورمعصوموں کافرمان بھی، آپ کے ہرکام میں ایمانداری ہونی چاہیے۔ کام چوراوربے ایمان شخص کامیابی کی راہوں پرنہیں ٹک سکتا۔ آپ کوہرکام ہروقت ایمانداری کے ساتھ انجام دینے ہونگے۔ خلوص نیت اورایمانداری کے ساتھ کرنے والے کام میں برکت بھی ہوتی ہے اوراس میں اللہ کی رحمت شامل بھی، لہذا اپنے کام کوایمانداری کے ساتھ مکمل کرنے کی حتیٰ الامکان کوشش کریں۔

آپ کواس حقیقت کوبھی مانناہوگاکہ نظم وضبط زندگی میں کامیابی کی رسی تھامنے کاایک لازمی جزہے،لہذ اپنی زندگی کے ہرکام میں نظم وضبط پیداکرنے کی کوشش کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔