بھارت میں کورونا کی صورتحال دلخراش ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی دلخراش ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں گذشتہ چار دنوں سے یومیہ تین لاکھ سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں جب کہ اتوار کے دن ساڑھے 3 لاکھ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیدروس ادھانوم نے کہا کہ بھارت کی مدد کے لیے ہزاروں کی تعداد میں آکسیجن سپلائیز، موبائل اسپتال اور دیگر ضروری طبی سامان بھجوایا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کےمطابق انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہر ممکنہ طور پر مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ پولیو اورٹی بی سمیت مختلف پروگراموں میں کام کرنے والے 2 ہزار 600 ماہرین کو بھارت منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ وبا سے نمٹنے کے لیے بھارتی ماہرین صحت کے ساتھ مل کر کام کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔