چین میں فولڈ اور رول ہونے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف
چین کی اپلائنسز کمپنی ٹی سی ایل نے دنیا کا پہلا فولڈ اینڈ رول ایبل اسمارٹ فون متعارف کرادیا۔
فولڈ این رول نامی اسمارٹ فون کی یہ نئی پیشکش دو مختلف ڈیوائسز کے بجائے ایک ہی فون ہے جس میں ڈسپلے کے طریقے کو دو مختلف انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اسمارٹ فون فی الحال ایک پروٹو ٹائپ یا کانسیپٹ ڈیزائن ہے جسے مارکیٹ میں لانے کے لیے کمپنی کو ابھی کچھ وقت درکار ہے۔ چینی اپلائنسز کمپنی اپ ٹی سی ایل کی جانب سے رواں سال کے آخر تک لچکدار اسکرین والی پہلی ڈیوائس متعارف کروانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔