شوبز سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ حرا مانی نے سب بتادیا!

کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ اور میزبان حرا مانی نے اپنی زندگی کے بہت سے رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی جاب بطور مہندی آرٹسٹ تھی، جہاں انہیں چاند رات پر مہندی لگانے کے 1500 سے 2 ہزار روپے ملا کرتے تھے۔
حرا مانی سے ایک ویب انٹرویو کے دوران ان کی پہلی جاب، سیلری اور شوبز سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے، ایک سوال کے جواب حرا مانی کا کہنا تھا کہ وہ شوبز میں انٹری سے قبل پارلر میں مہندی لگانے کا کام کیا کرتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ علیزہ بیوٹی پارلر میں مہندی لگایا کرتی تھیں اور انہیں اس پر فخر ہے، وہ چاند رات پر پارلر میں مہندی لگاتی تھیں اور اس کے 2000 یا 1500 ملا کرتے تھے اور ان پیسوں سے فوراً جاکر چوڑیاں خرید لیتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ پارلر کے بعد انہوں نے بینک میں ملازمت کی جہاں ان کو 12000 روپے ملا کرتے تھے۔
شوبز کیریئر سے متعلق حرا مانی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی آڈیشن نہیں دیا، انہوں نے پہلا ڈائیلاگ اپنے والد کو بولا تھا اور وہ یہ تھا ’اگر ابو میں نے آپ کی پسند سے شادی کی تو مرجاؤں گی لہٰذا مجھے اپنی پسند کی شادی کرنے دیں‘۔


اداکارہ کے مطابق دوسرا ڈائیلاگ انہوں نے مانی کو بولا تھا اور وہ یہ تھا کہ ’اگر مانی تم نے مجھ سے شادی نہ کی تو میں مرجاؤں گی‘۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔