کچھی مہیشوری میگھوار پنچایت کی جانب سے یوتھ کے لئےایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد
کراچی: اتوار کے روز انجمن مسلم آزاد ھال کھڈہ مارکیٹ لیاری میں اشوک کمار سیجوانی کی سربراہی اور مہیش کوچرا کی میزبانی میں یوتھ کے لئے ایک ٹرنینگ پروگرام تشکیل دیا گیا۔
اتوار کے دن کچھی مہویشوری میگھوار پنچایت کی جانب سے یوتھ کے لئے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ کو سی وی رائٹنگ، پرسن گرومنگ، پبلک اسپیکنگ، پریسنٹیشنز اسکلز اور کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس پروگرام میں لیڈ ٹرینر اشوک کمار سیجوانی تھے جنہوں نے یوتھ کو کیرئیر کے حوالے سے گائیڈ کیا۔
ان کے علاوہ تلسی کمار سیجوانی، شیریں خان، احمد نقوی اور جبار علی نے بھی اپنے تجربات کو بچوں میں تقسیم کیا اور انہیں ٹرین کیا۔ انہیں آنے والی پروفیشنل زندگی کے بارے میں تفصیل سے سمجھایا۔
ٹریننگ کا مقصد یوتھ میں مستقبل کے حوالے سے آگاہی دینا تھا، انہیں پروفیشنل زندگی کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ اس پروگرام کو کراچی کے معروف ہوسٹ مہیش کوچرا نے ہوسٹ کیا۔ اشوک کمار، مہیش کوچرا اور ٹیم کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مزید ایوینٹ مستقبل میں منعقد کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بچوں کو عملی میدان کے لئے تیار کرنے کے لئے انہیں مختلف کورپوریٹ کمپنیز میں بھیجا جائے گا جہاں ان کے موب انٹرویوز کئے جائیں گے تانکہ بچے اس سے پریکٹیکلی سیکھیں۔