برطانوی شہزادہ چارلس کی اہلیہ کا لندن کی مسجد کا دورہ
کمیلا پارکر نے مسجد میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے وبا کے دوران امدادی کاموں کے طریق کار سے متعلق بھی دریافت کیا۔ انہوں نے عملے سے ویکسی نیشن کے عمل سے متعلق سوالات کیے اور ویکسین لگوانے والوں سے بھی بات چیت کی۔
ڈچز آف کارنوال لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی بھی گئیں جہاں انہوں نے بے گھر پناہ گزین بچوں کے لیے کھانے کے پیکٹس کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔
کمیلا پارکر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور دورے کی مناسبت سے لگائی گئی تختی کی نقاب کشائی بھی کی اس دوران وہ چہرے پر مسلسل ماسک پہنے رہیں۔