ای سی سی نے بھارت سے چینی درآمد کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی وزارتوں کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی جب کہ 30 جون سے بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کے بھی امکانات ہیں۔چینی کی درآمد کے حوالے سے وزیر خزانہ نے اپنی پریس کانفرنس میں میڈیا کو آگاہ کیا۔
حکومت نے نجی شعبے کو بھارت سے چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی، جس سے ملک میں موجود چینی بحران میں کمی آنے کا امکان ہے۔ بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن تک چینی منگوائی جا سکے گی۔