وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہوگئے
وزیراعظم عمران خان عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنی سرکاری مصروفیات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کو کورونا کی کوئی علامات نہیں رہیں۔یاد رہے کہ 20مارچ کو وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔