پاکستان میں کورونا سےمزید100اموات،

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید 100 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 ہزار84 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد48ہزار566 ہے اور 6لاکھ278 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔