بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا اندیشہ!

اسلام آباد: عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی، جس میں بجلی کی قیمتوں میں فروری کے لیے اضافہ مانگا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 99 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی مجموعی لاگت 33 ارب 57 کروڑ رہی، 92 کروڑ روپے کی بجلی فرنس آئل پر پیدا کی گئی، فروری میں فرنس آئل پر 11 روپے 89 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے نے لائن لاسز کے 16 پیسے فی یونٹ بھی صارفین پر منتقل کرنے کی درخواست کی۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر 30 مارچ کو سماعت کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔