عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی کورونا کی زد میں آگئے!

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی کورونا وبا کی زد میں آگئے، گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا۔
اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی ہفتے کو طبیعت خراب ہوئی تھی جس پر محکمہ صحت چارسدہ کی ٹیم نے ولی باغ جاکر ان کا ٹیسٹ نمونہ حاصل کرکے لیبارٹری بھیجا۔
گزشتہ روز اسفند یار ولی خان کا کورونا ٹسٹ مثبت آگیا اور انہیں گھر میں قرنطینہ کردیا گیا۔ ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر محمد ادریس کے مطابق اسفند یار ولی خان کی نگرانی ماہر ڈاکٹر کررہا ہے۔
خیال رہے کہ 72 سالہ اے این پی کے صدر اسفند یار ولی خان گزشتہ ایک سال سے صحت خرابی کے باعث سیاسی تقریبات میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔
اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اسفند یار ولی خان کی صحت یابی کے لیے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔