سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوا ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہورہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوگیا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہورہے ہیں۔
اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ تم سے پہلے بہت سی اقوام اس لیے تباہ ہوئیں کیوں کہ ان میں طاقتور کے لیے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون تھا، تاریخ گواہ ہے کہ اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کردیا، اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں، ریاستیں اخلاقی اقدار کھودیں تو طاقتور مجرموں کے ساتھ این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے، سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہورہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔