کورونا وائرس ہر سال پھوٹ سکتا ہے: ماہرین نے خبردار کر دیا
واشنگٹن: امریکا ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس ہر سال پھوٹ سکتا ہے، ہمیں اس سے مقابلہ کرنے کی تیاری کرنی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین نے کورونا کے سیزنل وائرس بننے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
امریکی نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں انفیکشن ڈیزیز سے وابستہ معروف سائنس داں اینتھونی فوکی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سیزنل فلو بننے کے خدشات موجود ہیں۔
انھوں نے اس کی ویکسین ایجاد کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وائرس موسم سرما تک جاری رہے گا۔