کورونا وائرس، ایک ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی آرہی ہے۔تفصِلات کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 563 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہو گئی ہے۔ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 81 ہوگئی۔جبکہ دوسری جانب ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 33 ہزار 202 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 81 ہے۔