پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اندیشہ!

اسلام آباد: یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی، جس میں پٹرول 12 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی، اس وقت فی لیٹر پٹرول پر لیوی 21 روپے 56 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر 23 روپے 9 پیسے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت لیوی میں اضافہ نہ کرکے مجوزہ اضافے کو بہت کم سطح پر بھی لاسکتی ہے یا لیوی میں معمولی کمی سے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو برقرار بھی رکھ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے 15 ،15 روز بعد دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
حکومت نے 15 جنوری کو پھر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔