کورونا بحران: ٹوکیو اولمپکس 2020 ایک سال کے لئے ملتوی
ٹوکیو: کورونا بحران کے باعث جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعلان بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) اور ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔
بیان کے مطابق یہ فیصلہ آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے مشاورت کے بعد کیا۔
یاد رہے کہ جاپان میں رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد ہونا تھا، جس کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم پہلے ہی کورونا کے خدشے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کی تجویز پیش کر چکے ہیں۔