جوبائیڈن انتظامیہ میں کتنے پاکستانی اور بھارتی نژاد ہیں؟
واشنگٹن: امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کے اردگرد بھارتی نژاد پاکستانیوں سے زیادہ ہیں۔
جوبائیڈن انتظامیہ میں 17 انڈین امریکنز وائٹ ہاؤس کمپلیکس کا حصہ ہوں گے اور 3 نیشنل سیکیورٹی کونسل میں شامل ہوں گے۔
تاہم بارک اوباما دور کے وہ عہدیدار جوبائیڈن نے نظرانداز کردیے ہیں جن کے متعلق شبہ تھا کہ ان کے بھارتی انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ یا پھر بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلقات ہیں۔
جوبائیڈن کی نئی ٹیم کے اہم ارکان کی پاکستان کے لیے رائے مثبت ہے اور امریکی صدر کی ٹیم میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
پاکستانی نژاد علی زیدی ماحولیات کے مشیر ہوں گے جب کہ سلمان احمد فارن پالیسی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔