سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے مرتکب ملزمان کو سزائے موت کا حکم!

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے مرتکب تین ملزمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سوشل میڈیا گستاخانہ مواد کیس کا فیصلہ جج راجہ جواد عباس نے ملزمان کی موجودگی میں سنادیا۔ عدالت نے 15 دسمبر 2020 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے تین ملزمان ناصر احمد سلطان، رانا نعمان اور عبدالوحید کو سزائے موت سنا دی جب کہ ایک ملزم پروفیسرانوار احمد کو توہین مذہب پر دس سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ چار اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹس گرفتاری بھی جاری کردیے گئے۔
عدالت نے اپنے جاری کردہ فیصلے میں کہا کہ ملزمان پر توہین رسالت اور توہین مذہب کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔