پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے تیار ہے، نیول چیف

اسلام آباد: امیر البحر امجد خان نیازی نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفیشینسی کمپٹیشن پریڈ 2020 کا پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں انعقاد کیا گیا، پریڈ کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمِرل محمد امجد خان نیازی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کا سمندر، گوادر پورٹ اور سی پیک کی سیکیورٹی میں اہم کردار ہے۔ امیر البحر محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ خطے کے بدلتے جیو پولیٹیکل حالات سے بخوبی واقف ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے۔
پریڈ کے دوران نیول چیف نے فرائض کی انجام دہی میں فلیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا، بعدازاں مہمانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی والے یونٹس کو ایفیشینسی شیلڈز سے نوازا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔